‎--سلام یا حسین ابنِ علی ع--

شرف کے ہر اک شہر میں بام و در حسین ع کا ہے
زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسین ع کا ہے

محبت کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
یہ فضل بھی تو میرے حال پر حسین ع کا ہے

کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب
تمام عالمِ خیر و خبر حسین ع کا ہے

حضور شافعِ محشر علی ع کہیں کہ ہی شخص
گناہ گار بہت ہے مگر حسین ع کا ہے